اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ایمرجینسی میڈیکل سینٹر کے ترجمان اشرف القدرہ نے آج کہا کہ غزہ کا طبّی عملہ بدھ کی شام تک ملبے سے شہداء کی لاشوں کو نکالنے میں مصروف رہا اور آج جمعرات کی صبح تک غزہ میں صہیونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں 2400 فلسطینی شہید اور تقریبا دس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ اشرف القدرہ نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں میں 432 بچے، 243 خواتین اور 85 ضعیف العمر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ دوسری جانب صہیونی ریاست کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں 64 صہیونی فوجی ہلاک اور 651 فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ سو سے زیادہ صہیونی فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء آزاد ذرائع نے صہیونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے حملوں میں 150 سے زیادہ صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
.......
/169